حکومت اپوزیشن مذاکرات برائے نام،فیصلے پہلے ہی ہوچکے،شیرافضل مروت کابڑادعویٰ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کو برائے نام قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے فیصلے پہلے ہی ہوچکے ہیں۔شیر افضل مروت کے مطابق دونوں فریق مذاکرات کو کامیاب قرار دیں گے، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف اپنا مارچ ملتوی کردے گی، جبکہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور ملاقاتوں کی بحالی سے متعلق پیش رفت بتائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مارچ کی تیاری نہیں کر رہی بلکہ وہ ایک مشکل صورتحال میں پھنسی ہوئی ہے اور مذاکرات کے نتیجے میں اسے فیس سیونگ مل جائے گی۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ مارچ ملتوی ہونے کے بعد حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹ سکتی ہے اور پارٹی کو کوئی عملی فائدہ نہیں ملے گا۔



