رونالڈو میدان میں نہیں تھے،پھر بھی چھا گئے،ڈنمارک کے کھلاڑی نے ’سیو‘ جشن سے سب کو حیران کردیا

پرتگال (جانو ڈاٹ پی کے)کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی ٹیم کے ساتھ موجود نہ ہونے کے باوجود ڈنمارک کے خلاف میچ میں ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئے، جب ڈنمارک کے اسٹرائیکر راسموس ہوجلنڈ نے گول کے بعد رونالڈو کے مشہور ’سیو‘ انداز میں جشن منا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔میچ کے 53ویں منٹ میں راسموس ہوجلنڈ نے گول کرکے ڈنمارک کا اسکور 2-2 سے برابر کیا۔ گول کے فوراً بعد انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو کے مخصوص جشن کی نقل کی، جس کے باعث ان کی سیلیبریشن سوشل میڈیا اور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ہوجلنڈ کئی مواقع پر رونالڈو کو اپنا آئیڈیل قرار دے چکے ہیں اور ان کے کھیل اور جشن کے انداز سے متاثر رہے ہیں۔میچ کے اختتام پر بھی ایک واقعہ توجہ کا مرکز بنا، جب پرتگال کے کوچ جارج جیسز اور راسموس ہوجلنڈ کے درمیان مختصر تلخ تبادلہ دیکھنے میں آیا۔ٹیموں کے کھلاڑی میچ کے بعد ایک دوسرے سے ہاتھ ملا رہے تھے کہ اسی دوران ہوجلنڈ نے پرتگالی کوچ کو بظاہر ہلکا سا دھکا دیا اور آگے بڑھ گئے، جس کی ویڈیو نے بھی شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔



