4اکتوبر لانگ مارچ کیلئے چندہ مہم کا اعلان،سہیل آفریدی کی عوام سے اپیل

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سہیل آفریدی کے مطابق لانگ مارچ کے اخراجات کے لیے مالی تعاون درکار ہے، جس کے لیے صوبائی سیکریٹریٹ میں کل شام 4 بجے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پاکستان میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں اور عوام سے لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکن مالی معاونت کے ساتھ مارچ میں بھی شرکت کریں۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی اور کہا کہ لانگ مارچ ایک بڑے مقصد کے لیے کیا جا رہا ہے، جس کے اخراجات پورے کرنے کے لیے عوامی تعاون ضروری ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کریں۔ ان کے مطابق فنڈ ریزنگ مہم کا باقاعدہ آغاز صوبائی سیکریٹریٹ سے کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے اس سے قبل اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق مارچ کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس کے آغاز کے مقام سے متعلق تازہ رپورٹس میں مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button