یمن میں جنگ شدت اختیار کرگئی، تعز میں حوثی ٹھکانوں پر 6 فضائی حملے

تعز (جانو ڈاٹ پی کے) یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جبکہ یمنی فوج نے حوثی پوزیشنز پر 6 فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یمنی فوج کے مطابق فضائی حملوں میں تعز کے جنوب مشرقی علاقوں الاکبوش اور حیفان میں حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔فوج کے بیان کے مطابق جبل حبشی کے علاقے بنی بکری، مقبنہ کے علاقے حمیر اور تعز کے جنوب مشرق میں واقع العقروض محاذ پر بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی کے دوران حوثی گروپ کو جانی نقصان کے ساتھ فوجی سازوسامان کا بھی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔ حوثیوں کی جانب سے فوری طور پر ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔رپورٹس کے مطابق یمن میں موجودہ فوجی کشیدگی جولائی کے آغاز سے جاری ہے اور یمنی فوج اسے اپریل 2022 کی جنگ بندی کے بعد سب سے بڑی فوجی کشیدگی قرار دے رہی ہے۔ بدھ کے روز بھی یمنی فوج نے تین محاذوں پر حوثی جنگجوؤں اور ان کے فوجی سازوسامان کے خلاف 468 کارروائیوں کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button