اب پنک سالٹ پر ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ لکھا جائے گا، مریم نواز

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے دنیا کو معلوم ہو کہ پنک سالٹ کس کا خزانہ ہے، اب اس معدنی دولت کو خام شکل میں سستے داموں فروخت کرنے کے بجائے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے عالمی منڈی تک پہنچایا جائے گا۔ویلیوایڈیشن فنانسنگ فار پنک راک سالٹ کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ ان کے مطابق ماضی میں دوسرے ممالک نے پاکستان سے نمک کم قیمت پر خرید کر اسے ویلیو ایڈیشن کے بعد عالمی مارکیٹ میں فروخت کیا اور اس سے بڑی آمدن حاصل کی۔مریم نواز نے بتایا کہ قائدآباد کے قریب 110 ایکڑ پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کیا جا رہا ہے، جہاں 200 سے زائد صنعتی یونٹس کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنک سالٹ کی پیکنگ، پراسیسنگ، گرائنڈنگ، ریفائننگ اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری سے عالمی برآمدات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ سرکاری بریفنگ کے مطابق فنانسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جن کی واپسی کی مدت پانچ سال رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button