کراچی میں بڑا مارچ، فاروق ستار نے اہم اعلان کردیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے اور شہریوں کے حقوق کی بازیابی کا سفر شروع کیا جا رہا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک ریلی کے بعد بعض حلقے ’’سیٹ بیلٹ باندھ کر‘‘ اخراج کے راستے تلاش کر رہے ہیں، تاہم ایم کیو ایم وڈیروں اور جاگیرداروں کو آسانی سے بچ نکلنے نہیں دے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد کراچی میں ایک بڑا مارچ ہونے جا رہا ہے، جبکہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی جدوجہد بھی جاری رہے گی۔ ایم کیو ایم پہلے ہی سندھ میں چھ انتظامی یونٹس کے قیام اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔فاروق ستار نے جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا قصہ پارینہ ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کا مقصد شہریوں کو ان کے حقوق اور مواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مستقبل میں کراچی کے نوجوانوں کو روزگار اور مواقع کے لیے دربدر نہیں ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام ہونا چاہیے جس میں مقامی نمائندوں کو مؤثر اختیارات حاصل ہوں اور شہری اپنے علاقوں کے فیصلوں میں براہ راست شریک ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button