سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، ججز کیلئے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری

 کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) سندھ کابینہ نے ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز اور عدالتی افسران کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ کی جانب سے عدالتی افسران اور ججز کے لیے 87 گاڑیوں کی درخواست کی گئی تھی، جس پر صوبائی کابینہ نے خریداری کی منظوری دے دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مذکورہ سرکاری گاڑیاں ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے نئے ججز کو فراہم کی جائیں گی۔یوں سندھ کابینہ نے سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ کی درخواست پر عدالتی افسران کے لیے نئی سرکاری گاڑیوں کی فراہمی کی راہ ہموار کردی۔

مزید خبریں

Back to top button