ڈیانا کیس میں نیا موڑ، گرفتار مسکان کے تفتیش میں اہم انکشافات، 2 لاکھ روپے کا مطالبہ سامنے آگیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) ڈیانا کیس میں گرفتار مسکان نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیے، تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈیانا محسن کے ساتھ کمرے میں گئی تو دیگر دوستوں نے اسے 45 ہزار روپے پکڑا دیے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈیانا جب کمرے سے باہر نکلی تو دونوں لڑکیاں وہاں سے جا چکی تھیں، بعد ازاں ملزمان نے مسکان اور نمرہ سے رابطہ کرکے کہا کہ ڈیانا 2 لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق معاملہ خراب ہونے پر دونوں لڑکیوں نے ڈیانا اور تینوں ملزمان سے رابطہ ختم کر دیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اور متاثرہ لڑکی کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری لے جایا جائے گا، جہاں ڈی این اے کے لیے ان کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔



