ایشین گیمز کرکٹ، پاکستان اور بنگلادیش سیمی فائنل میں آج مدمقابل

نشین (جانو ڈاٹ پی کے)ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں جمعرات، یکم اکتوبر کو نشین میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان اور بنگلادیش دونوں کی کوارٹر فائنل میچز بارش کے باعث بغیر کسی گیند کے ختم ہوئے تھے، جس کے بعد بہتر رینکنگ کی بنیاد پر دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کا کوارٹر فائنل ہانگ کانگ جبکہ بنگلادیش کا میچ ملائیشیا کے خلاف تھا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا، جبکہ میزبان جاپان کے مقامی وقت کے مطابق میچ صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔

بارش ایک بار پھر مقابلے میں خلل ڈالتی ہے تو میچ کے نتائج پر ٹورنامنٹ کے مقررہ قواعد لاگو ہوں گے۔ کوارٹر فائنلز میں بھی یہی طریقہ کار استعمال ہوا تھا، جس کے تحت بہتر سیڈنگ رکھنے والی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں۔

بنگلادیش کی بیٹنگ میں تنزید حسن اور توحید ہردوئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جبکہ لٹن داس کی قیادت میں ٹیم کا ٹاپ آرڈر بھی توجہ کا مرکز ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان سے مضبوط آغاز کی توقع ہے، جبکہ حسن نواز، عثمان خان، معاذ صداقت، صائم ایوب اور عرفات منہاس بیٹنگ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔بولنگ میں پاکستان کو سفیان مقیم اور ابرار احمد سے امیدیں وابستہ ہوں گی، جبکہ بنگلادیش کے اسپن شعبے میں رشاد حسین، نسوم احمد، مہدی حسن اور مصدق حسین شامل ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان یہ سیمی فائنل ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے میں فائنل تک رسائی کی جنگ ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

 

مزید خبریں

Back to top button