حماد اظہر کا مزید 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں مزید 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے ملزم کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے، جبکہ تفتیش کے دوران اسلحہ، ڈنڈا اور مبینہ طور پر پیٹرول بم برآمد ہونے کا امکان ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق حماد اظہر کے موبائل فون کی ریکوری اور دیگر پہلوؤں پر مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے حماد اظہر کے مزید 32 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

حماد اظہر کے خلاف جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام سے متعلق مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button