روس میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے مشرقی علاقے امور میں فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے 6 ارکان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حادثہ 29 ستمبر کو امور ریجن میں پیش آیا، جہاں تربیتی پرواز پر مامور ٹی یو-95 (Tu-95) طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

روسی سرکاری خبر رساں ادارے ٹاس کے مطابق وزارتِ دفاع نے بتایا کہ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا، جس کے باعث زمین پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں طیارے کے عملے کے 6 ارکان ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button