دیویا کھوسلہ کی سنیتا آہوجا کی حمایت، گووندا کے بیان پرشدید تنقید

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ماڈل، اداکارہ، پروڈیوسر اور فلم ڈائریکٹر دیویا کھوسلہ نے سینئر بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی حمایت اور گووندا پر کڑی تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیوی کو قاتل کہنا ایک کم حوصلہ مرد کی آخری حد ہے۔ دیویا کھوسلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر طویل بیان شیئر کیا ہے جسے بعد ازاں سنیتا نے بھی ری شیئر کیا۔

دہلی سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ دیویا نے کومل رانی سوارنکر کے ساتھ گووندا کے مبینہ تعلقات پر بھی سوال اٹھایا اور اپنے نوٹ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں معاشرہ ایسے کثیر ازدواجی نظام میں رہتا تھا جہاں خواتین کو مردوں کی غلاموں سے زیادہ حیثیت نہیں دی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا وقت کے ساتھ خواتین خودمختار ہوئیں، اپنی الگ شناخت بنائی، لیکن گووندا اور سنیتا کے درمیان جاری تنازع نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ معاشرہ حقیقتاً کتنا آگے بڑھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنیتا اپنے شوہر کے ساتھ وفادار رہیں اور انہوں نے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کی۔

انھوں نے سنیتا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ایک عورت کی حیثیت سے آپ نے انہیں اپنا سب کچھ دے دیا اور وفادار رہیں۔ کبھی اپنا کیریئر نہیں بنایا۔ ایک عورت اس سے زیادہ اور کیا کر سکتی ہے؟ وہ آپ کی کامیابی کے پیچھے موجود عورت تھیں۔ آپ باہر کی دنیا میں کامیاب تھے، لیکن اس کامیابی کا کریڈٹ صرف آپ کو نہیں جاتا۔

سنیتا کی جانب سے گووندا اور کومل کے بارے میں لگائے گئے الزامات کے بعد کومل نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا سنیتا برسوں سے اپنے شوہر کو مارنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کومل کے اس بیان پر دیویا نے لکھا: آئیے اپنی ثقافت کو محفوظ رکھیں۔ اگر آپ کا تعلق بھی ہے تو براہ کرم اسے سب کے سامنے پیش نہ کریں۔ ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہمارے لیے ایسا تماشہ دیکھنا خصوصاً مذہبی مقامات کو بھی معاشقے کی نمائش کے لیے استعمال کرنا انتہائی ناگوار ہے۔

انکا مزید کہنا تھا وہ سنیتا کا درد محسوس کرسکتی ہیں۔ 58 سال کی عمر میں جب خواتین دادی اور نانی ہوتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ اپنی زندگی کے اس مرحلے میں شوہر کو اپنے ساتھ دیکھیں اور ان کی موجودگی اور ساتھ کا سہارا حاصل کریں۔ لیکن پوری زندگی اس شخص کے لیے وقف کرنے کا کیا فائدہ، اس عمر میں اسے بطور بیوی اپنی بنیادی ضروریات کے لیے جدوجہد کرنا پڑے؟

دوسری جانب کومل رانی نے گھر توڑنے والی عورت کہے جانے کے جواب میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایسے گھر کو نہیں توڑ سکتیں جو پہلے ہی ٹوٹ چکا ہو۔

ادھر سنیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ گووندا کی خوشی کے لیے دعا کرتی ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں اور وہ کسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتیں، اپنی توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button