خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا، آئینی آپشن موجود ہے،بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں گور نرراج لگانےکا باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا،گورنر راج یا ایمرجنسی لگانےکا آئینی آپشن موجود ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ پرتاریخ والا سوال ہے اس سے آگے کوئی چیزنہیں، یہ 4 اکتوبرسےبھی آگےجائیں گے، پی ٹی آئی کی تیاری نہ پہلے مکمل تھی نہ اب ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےلوگوں نےہفتے کو رابطہ کیا اورکہا کہ خدارا کوئی راستہ نکالیں۔



