صوابی:بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

صوابی(جانوڈاٹ پی کے)صوابی کے علاقے گدون لیرن میں مبینہ طور پر بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اعتراض کے باعث بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور بھانجی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اپنی بہن اور بھانجی پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اپنے بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اعتراض تھا۔

دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button