’’خط آیا تو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا‘‘، سہیل آفریدی کا شوکت یوسفزئی کو جواب

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کی جانب سے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی تجویز پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو خط لکھ کر موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لانگ مارچ مؤخر کرنے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے گنجائش پیدا کرنے کی تجویز دی تھی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران خط سے متعلق سوال پر کہا کہ انہیں شوکت یوسفزئی کا خط موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خط آیا تو وہ اسے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے۔ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے اجلاس میں اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی اجلاس ختم کردیا گیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب پر برقرار رہیں گے۔



