7ماہ کی جنگ،ایرانی عوام مہنگائی کے طوفان میں پھنس گئے

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے سات ماہ مکمل ہونے کے دوران ایرانی عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کرایوں میں اضافے کے باعث شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے نتیجے میں ایران کی مالی آمدن کا اہم ذریعہ، تیل کی برآمدات، متاثر ہونے سے عام شہریوں کی روزمرہ زندگی پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ اشیائے خورونوش سے لے کر رہائش، ادویات اور دیگر ضروری اخراجات تک شہریوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔تہران کے ایک انجینئر کو بلند کرایوں کے باعث شہر چھوڑنا پڑا، جبکہ ایک خاتون نے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سگریٹ نوشی ترک کردی۔ ادویات کی بڑھتی قیمتوں نے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی ہیں۔تہران میں ریسٹورنٹ چلانے والے بہنام ریاضی نے کہا کہ وہ انتہائی معمولی منافع پر اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہیں، تاہم کاروبار بند کرنے کی صورت میں بے روزگار ہوجائیں گے۔ان کے مطابق وہ قیمتیں بڑھانے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ صارفین مزید مہنگی اشیا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، جبکہ بیشتر لوگ اب صرف بنیادی ضروریات پوری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔جنگ اور معاشی دباؤ کے اثرات نے ایران میں عام شہریوں کے لیے روزمرہ اخراجات، کاروبار اور گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button