روس میں بڑا فضائی حادثہ، ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک

ماسکو(جانو ڈاٹ پی کے) روس کے امور ریجن میں روسی فوج کا ٹی یو 95 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔خبر ایجنسی کے مطابق فوجی طیارے میں 7 اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
روسی فوجی طیارہ امور ریجن کے گاؤں کراسنویاروو کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ یوکرینکا ایئر گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں طیارہ حادثے کی ممکنہ وجہ ایندھن کا دھماکا بتائی جارہی ہے تاہم روسی حکام کی جانب سے حتمی وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



