قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی، حکومت نے اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا شیڈول اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طے کیا گیا ہے، جبکہ اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے، جبکہ قانون سازی کے لیے مختلف بلز ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، آرڈیننسز اور دیگر ضروری دستاویزات بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button