ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل،پب موبائل ٹیم نے کانسی جیت لیا

ٹوکیو(جانو ڈاٹ پی کے)ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا، ای اسپورٹس کی PUBG موبائل ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔پاکستانی ٹیم نے ای اسپورٹس کے PUBG موبائل مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوڈیم پر جگہ بنائی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔دو روزہ مقابلوں کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے مسلسل بہتر کارکردگی دکھائی، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔PUBG موبائل ٹیم کے کانسی کے تمغے کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button