جنگ کے سائے میں بڑی پیشرفت،آبنائے ہرمز سے قطر کے ایل این جی جہازوں کی آمدورفت تیز

دوحہ (جانو ڈاٹ پی کے)امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باوجود آبنائے ہرمز سے قطر سے منسلک مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بردار جہازوں کی آمدورفت میں دوبارہ تیزی آنا شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قطر انرجی سے منسلک متعدد ایل این جی جہاز، جن میں مال بردار اور خالی جہاز بھی شامل ہیں، آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔

اعداد و شمار فراہم کرنے والے ادارے Kpler کے مطابق اگست کے دوران قطر سے منسلک ایل این جی جہازوں یا راس لفان گیس ٹرمینل سے کارگو لے جانے والے جہازوں کی کوئی نمایاں آمدورفت ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔ اس دوران ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک محدود کرنے کی کوششوں اور ممکنہ حملوں کے خدشات کے باعث جہاز رانی پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔

تاہم رواں ماہ آبنائے ہرمز سے ایل این جی ٹینکرز کی نظر آنے والی آمدورفت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگست میں بعض جہازوں نے ممکنہ طور پر اپنے ٹرانسپونڈرز بند رکھ کر سفر کیا ہو، جس کے باعث ان کی نقل و حرکت ڈیٹا میں نمایاں نہ ہوئی ہو، تاہم حالیہ دنوں میں قطر سے منسلک ایل این جی ٹریفک دوبارہ واضح طور پر سامنے آ رہی ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا ایک اہم بحری راستہ ہے اور یہاں سے قطر سمیت خلیجی ممالک کی توانائی کی برآمدات گزرتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button