میئر کراچی کی پہلی ای کچہری،شہریوں کی صفائی کی خراب صورتحال،سڑکوں کی مرمت سے متعلق شکایتیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کی بلدیاتی شکایات براہِ راست سننے کے لیے پہلی ای کچہری لگائی جس میں مختلف علاقوں کے شہریوں نے صفائی، سڑکوں، پانی، سیوریج اور دیگر مسائل سے متعلق شکایات میئر کراچی تک پہنچائیں۔
ای کچہری میں شہریوں نے براہِ راست میئر کراچی سے رابطہ کیا اور اپنے علاقوں میں صفائی کی خراب صورتحال، سڑکوں کی مرمت، پانی کی عدم دستیابی اور سیوریج کے مسائل کی نشاندہی کی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ای کچہری کا بنیادی مقصد شہریوں کو بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے جو مسائل موقع پر حل ہو سکتے ہیں ان کے فوری حل کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوری نوعیت کے دیگر مسائل کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔



