پٹرول2روپے27پیسے،ڈیزل3روپے56پیسے سستا
پٹرول389روپے3پیسے،ڈیزل404روپے97 پیسےکاہوگیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 29 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔



