ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا 6 سے 10 سال بعد بھی واجبات نہ ملنے پر احتجاج

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن )میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے متعدد ریٹائرڈ سینیٹری ورکرز کو ریٹائرمنٹ کے 6 سے 10 سال گزرنے کے باوجود گریجویٹی سمیت دیگر واجبات کی ادائیگی نہ ہوسکی، جس کے باعث ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ریٹائرڈ ملازمین سینیٹری ورکرز بشیر مسیح، صدیق مسیح، امجد مسیح، مشتاق، نظیر مسیح، پروین مسیح، نسرین مسیح، صغریٰ غفور اور دیگر نے پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں ریٹائر ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں، مگر اب تک ریٹائرمنٹ کے واجبات، گریجویٹی اور دیگر مراعات ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث وہ مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ملازمین نے انکشاف کیا کہ بعض ریٹائرڈ ملازمین کے پاس علاج کے لیے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ مناسب علاج نہ کرا سکے اور بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔ متعدد ملازمین اپنی بیٹیوں کی شادیاں بھی مالی وسائل نہ ہونے کے باعث نہیں کرا سکے، جبکہ بیمار ریٹائرڈ ملازمین بھی علاج کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ احتجاج کرچکے ہیں اور میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمین ادا محمد میمن، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور منتخب



