این اے 168 ضمنی انتخاب: ن لیگ کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

بہاولپور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے ضلع بہاولپور کے حلقہ این اے 168 کے ضمنی انتخاب کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ نے کامیابی حاصل کرلی۔

دنیا نیوز کے مطابق حلقے کے تمام 292 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ نے 79 ہزار 306 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوئی۔ تاہم پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو مقررہ وقت کے بعد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ این اے 168 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب کرایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button