ایف بی آر کا ٹیکس چوری کے خلاف بڑا اقدام، مصنوعی ذہانت سے غلط ریٹرنز پکڑنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری اور انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط معلومات کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار آڈٹ نظام استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر ترجمان کے مطابق مصنوعی ذہانت کی مدد سے انکم ٹیکس ریٹرنز میں فراہم کی گئی معلومات کا تجزیہ کیا جائے گا اور غلط یا مشکوک معلومات کی نشاندہی کی جائے گی۔ترجمان نے ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراتے وقت اپنی مالی معلومات درست طور پر درج کریں اور تمام لین دین کا ریکارڈ احتیاط سے مرتب رکھیں۔ایف بی آر کے مطابق گوشواروں میں درج تمام معلومات درست اور متعلقہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ ہونی چاہئیں۔ غلط معلومات فراہم کرنے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اس لیے مقررہ تاریخ سے قبل ریٹرن جمع کرانے اور معلومات کی درستگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button