ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو، اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم تاکائیچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں اقتصادی اور سکیورٹی امور سمیت چین سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو تقریباً 20 منٹ جاری رہی۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم کو چینی صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

مذاکرات میں چین سے متعلق اقتصادی اور سکیورٹی معاملات زیرِ بحث آئے، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے اور قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران امریکا اور جاپان کے درمیان تعاون کو مزید جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button