اے آئی غلط ہاتھوں میں گئی تو اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتوں سے ٹیکنالوجی کی کڑی نگرانی اور مؤثر قوانین بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے آئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے خبردار کیا کہ اگر مصنوعی ذہانت غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو یہ اربوں انسانوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض افراد مصنوعی ذہانت کو ایسے ہتھیاروں کی تیاری یا استعمال کے لیے بروئے کار لاسکتے ہیں، جن کی مثال اس سے پہلے دنیا نے نہیں دیکھی۔
بل گیٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کے تیزی سے پھیلتے استعمال کے پیش نظر حکومتوں کو اس ٹیکنالوجی کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ سخت اور واضح قوانین بھی وضع کرنے چاہئیں، تاکہ اس کے ممکنہ غلط استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کیا جاسکے۔



