چھانگا مانگا: 15 سالہ طالبہ مبینہ اغوا، زیادتی کی کوشش کا الزام، ملزم فرار

چھانگا مانگا(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ کنگن پور کی حدود میں سکول جانے والی 15 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مقدمے کے مطابق مسلح ملزم طالبہ کو مبینہ طور پر ایک خالی مکان میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔
پولیس کے مطابق 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو بازیاب کرا لیا گیا، تاہم پولیس کو دیکھتے ہی مبینہ ملزم حسنین موقع سے فرار ہوگیا۔
طالبہ کے والد ارشد جاوید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے مقدمے کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کی جائے۔



