کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے آپشنز زیر غور ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال کے تناظر میں گورنر راج سمیت ایمرجنسی کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔
پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مارچ کرے یا نہ کرے، حکومت کے سامنے اس وقت اصل مسئلہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات ہیں۔
وزیر مملکت برائے قانون نے دعویٰ کیا کہ 2026ء کے دوران اب تک 2 ہزار 500 سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، جبکہ ان کے بقول روزانہ اوسطاً دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت تمام دستیاب آئینی و انتظامی آپشنز پر غور کر رہی ہے۔



