لانگ مارچ سے پہلے غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) پشاور میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے مبینہ طور پر لے جائی جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو پشاور میں لانگ مارچ کے لیے جانے والی غلیلوں کی کھیپ ایک گاڑی کے ذریعے منتقل کی جارہی تھی جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران احتجاجی سامان کو نذرِ آتش کردیا گیا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق غلیلوں کی یہ کھیپ کہاں سے لائی گئی اور اسے احتجاج میں کس مقصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا، اس حوالے سے بھی معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button