لانگ مارچ مؤخر ہونے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک مذاکرات ممکن نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے تحت رکھے گئے ہیں، تاہم سڑکیں کھلی ہیں اور آمدورفت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی موجود ہیں، تاہم لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال لانگ مارچ کے حوالے سے صرف بیانات سامنے آ رہے ہیں، عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا شہر پر چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



