لاہور چیمبر انتخابات: ویژن الائنس کے 12، پی پی بی اے کے 3 امیدوار کامیاب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے گئے، جس کے مطابق کارپوریٹ کلاس کی 15 ایگزیکٹو کمیٹی نشستوں میں ویژن الائنس نے 12 جبکہ پی پی بی اے الائنس نے 3 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ویژن الائنس کے صدارتی امیدوار علی ہسام 1700 ووٹ لے کر سب سے آگے رہے، جبکہ شیخ محمد ابراہیم 1638 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

دیگر کامیاب امیدواروں میں حامد رضا نے 1605، یوسف رضوی 1588، عظیم افتخار 1585، سید مردان علی زیدی 1570، طارق محمود 1562، ذوالفقار چوہدری 1549، حماد محمود 1544، چودھری فرغام 1541، محمد علی 1535 اور عمر عبداللہ نے 1512 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی بی اے الائنس کے طاہر منظور چوہدری 1478، عامر عطا باری 1460 اور حمزہ مجید 1455 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب پی پی بی اے الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار نے انتخابی نتائج کی گنتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ الائنس کے امیدواروں نے دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست بھی جمع کرا دی، جبکہ انتخابی ریکارڈ ڈی جی ٹی او کے آبزرورز کی موجودگی میں سیل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button