27 ستمبر مارچ: وفاقی پولیس کو جدید نیٹ لانچر فراہم


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر وفاقی پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے جدید نیٹ لانچر حاصل کرلیا۔
پولیس کے مطابق جدید لانچر کے ذریعے نیٹ تیزی سے پھینکا جا سکے گا، جسے مزاحمت کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پہلی مرتبہ نیٹ لانچر استعمال کرے گی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی حالات میں انہیں قابو کرنے کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو مزاحمت کرنے والے افراد پر قابو پانے میں معاونت فراہم کرے گا۔