آزاد کشمیر کا صدر کون بنے گا؟ صدارتی انتخاب آج، ڈاکٹر نجیب نقی اور لطیف اکبر مدمقابل


مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی، جس کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر امیدوار ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار یکم اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔