پٹرول1روپیہ93پیسے،ڈیزل4روپے21پیسے سستا
پیٹرول 390 روپے 12 پیسے، ڈیزل 414 روپے 75 پیسے کا ہوگیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی کردی، وزارت توانائی کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت توانائی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر 2026 سے ہوگا۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 392 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔



