اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی، خلاف ورزی پر 3 سال قید کی وارننگ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی دارالحکومت میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت شہر میں ہر قسم کے اجتماع اور اکٹھ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ قانون کی خلاف ورزی پر تین سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں اور مجوزہ احتجاجی پروگراموں کے باعث سکیورٹی انتظامات سخت کیے جارہے ہیں،پنجاب میں بھی 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button