خیبرپختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان کی سکیورٹی واپس،آئی جی اور محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال

پشاور(جانوڈاٹ  پی کے)خیبر پختونخوا میں ارکانِ صوبائی اسمبلی کی پولیس سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے! ذرائع کے مطابق صوبے میں متعدد ارکانِ اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور کئی اراکین کو فراہم کردہ سیکیورٹی اہلکار ہٹا لیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی کی اچانک واپسی پر ارکانِ اسمبلی نے شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو ایک باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔ مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارکانِ اسمبلی ‘استحقاق ایکٹ’ کے تحت قانونی طور پر **کیٹیگری-B** سیکیورٹی حاصل کرنے کے حق دار ہیں۔ اراکین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی واپس لینا صریحاً قانون کی خلاف ورزی اور ان کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں

Back to top button