نفرت انگیز تقریر کا الزام،پی ٹی آئی رہنما جنید اکبرکیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر کی مبینہ نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا پر نشر کی گئی، جبکہ ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں جنید اکبر کی تقریر کا متن بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق تقریر میں اسلام آباد پر "سومنات کی طرح حملے” کی بات کی گئی، جسے ایف آئی آر میں دہشت گردی کے زمرے میں آنے والے الفاظ قرار دیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں درج الزامات کی بنیاد پر معاملے کی قانونی تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button