سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر، فی تولہ قیمت4لاکھ53ہزار936روپے ہوگئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4314 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے مقرر ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت کم ہوکر 65.30 ڈالر ہوگئی، جبکہ پاکستان میں فی تولہ چاندی 30 روپے کمی کے بعد 7008 روپے اور 10 گرام چاندی 25 روپے کمی کے بعد 6008 روپے ہوگئی۔



