پی سی بی نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا، 8 اکتوبر تک درخواستیں طلب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تقرری کا عمل شروع کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق بولنگ کوچ کے امیدوار کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں کم از کم 5 سال کا تجربہ بھی درکار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں 8 اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں، جس کے بعد تقرری کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ ایشلے نوفکی نے بورڈ کو اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی کی آخری سیریز ایشین گیمز ہوگی، جس کے بعد قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نئے کوچ کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button