تربت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button