انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026، پنجاب کے تمام بورڈز نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا،کہیں لڑکے،کہیں لڑکیاں بازی لے گئیں

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) لاہور، ملتان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، جبکہ تفصیلی نتائج کا اعلان کل صبح کیا جائے گا۔

لاہور بورڈ

لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر مبشرہ اور سید محمد محی الدین نے حاصل کی۔ دونوں طلبہ نے 1200 میں سے 1158 نمبر حاصل کیے۔

مبشرہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن اسلام پورہ لاہور کی طالبہ ہیں، جبکہ سید محمد محی الدین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم ہیں۔

دوسری پوزیشن بھی مشترکہ طور پر محمد احمد شوکت اور محمد زنیر امجد نے حاصل کی، دونوں نے 1157 نمبر حاصل کیے۔

تیسری پوزیشن عائشہ بخش نے 1156 نمبر حاصل کرکے اپنے نام کی۔ عائشہ بخش جوہر ٹاؤن کے ایک نجی کالج کی طالبہ ہیں۔

ملتان بورڈ

تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن خانیوال کے علی بن عبداللہ نے 1163 نمبر حاصل کرکے حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن بھی خانیوال کی فاخرہ مظفر نے 1162 نمبر لے کر حاصل کی۔

پری میڈیکل گروپ میں طلبہ میں علی بن عبداللہ نے 1163 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ خانیوال کے دانیال صابر نے 1161 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد بن عبداللہ نے 1160 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل گروپ کی طالبات میں خانیوال کی فاخرہ مظفر نے 1162 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خانیوال کی دعا فاطمہ نے 1161 نمبر کے ساتھ دوسری، جبکہ وہاڑی کی فاطمہ معین نے 1159 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انجینئرنگ گروپ کی طالبات میں عبدالحکیم کی عکاشہ خان نے 1157 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ملتان کی نورالعین نے 1146 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ملتان کی میرب عامر نے 1150 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے تفصیلی نتائج کل صبح جاری کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button