واپڈا حیسکو کی نااھلی کے باعث ھائی وولٹیج کی لٹکتی تاروں کی وجھہ ایک انسانی المیہ ہوتے ہوتے رہ گیا

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)گذشتہ کئی دھائیوں سے حیسکو واپڈا ٹھٹھہ کی غفلت نااھلی مینٹینس کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن ٹھٹھہ کے شھریوں کے لئے وبال جان بن چکی ہے آج تک سیکڑوں ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں نہ صرف بچے بھوڑے عورتیں واپڈا کی ھائی وولٹیج لٹکتی تاروں کی وجھہ سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں وہاں گوٹھوں اور دیھاتوں میں مال مویشی بھی ھزاروں کی تعداد میں ان ھائی وولٹیج لٹکتی تاروں میں اٹک کر اپنی جان گنوا چکے ہیں ابھی کچھ ہی روز پہلے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے کچھ خ مزدور مزدوری کرکے شام کی اوقات میں ایک ٹریکٹر ٹرالی پر واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے کے اچانک لٹکتی تاروں میں پھنس کر 6 غریب مزدور اپنی جان گنوا بیٹھے جس کی وجھہ سے ان کے گھروں میں ایک صف ماتم بچھ گیا تھا واپڈا حیسکو کی نااھل اور انسان دشمن انتظامیا کی وجھ سے ملاح برادری کے ایک ہی گائوں سے 6 اجتماعی لاشیں دفن کی گئیں تھی پر افسوس واپڈا حیسکو کی ظالم اور عوام دشمن انتظامیا نے مذکورہ واقعہ سے کوئی سبق نھیں سیکھا اور آج ایک اور ٹرک جو بھوسے سے بھری تھی ور شہر کے قریب بجلی کی لٹکتی تاروں سے ٹکرانے سے اس میں آگ لگ گئی ٹرک الٹ گئی اور سارا بھوسہ جلنے کے ساتھ ساتھ ٹرک کو بھی نقصان پہنچا ٹرک میں سوار ڈرائیور اور دیگر مزدوروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی۔ اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کی وجہ سے ٹرک تیزی سے جلنے سے شدید متاثر ہوئی، دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک کو بچانے کی کوششیں کیں حیسکو انتظامیہ کی مسلسل لاپرواہی کے سبب ضلع کے اکثر مقامات پر تاریں لٹکی ہوئی ہیں، کچھ دن پہلے پیر جو گوٹھ کے قریب بجلی کی تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرانے کے سبب 6 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہ لینے کے سبب بڑے نقصان کے خطرات موجود ہیں۔



