دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار، حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) حکومت نے غیر ترقی یافتہ، دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں میں براڈ بینڈ اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کو وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرِ صدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ کے لیے 32 ارب 90 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں میں ڈیجیٹل رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق جاری منصوبوں کے لیے 24 ارب 89 کروڑ روپے جبکہ نئے منصوبوں کے لیے 6 ارب 56 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اس وقت یو ایس ایف کے 28 منصوبے زیرِ عمل ہیں، جن میں 17 موبائل براڈ بینڈ اور 11 آپٹیکل فائبر نیٹ ورک منصوبے شامل ہیں۔

اجلاس میں مزید 9 نئے موبائل براڈ بینڈ اور 4 نئے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق یو ایس ایف کے دونوں پروگرامز کے تحت چھوٹے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جبکہ پہلی سہ ماہی کے لیے یو ایس ایف کو 5 ارب 57 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button