امریکی پیٹرولیم ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر گزشتہ ہفتے کم ہو کر 284.6 ملین بیرل رہ گئے جو اکتوبر 1982 کے بعد کم ترین سطح ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی محکمہ توانائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایاکہ ذخائر میں کمی امریکا کے اس معاہدے کی وجہ سے ہے جس کی وجہ سے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔



