جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرحافظ ادریس کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کر دی گئی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کر دی گئی۔حافظ محمد ادریس کی نماز جنازہ ان کے پوتے طلحہ ادریس نے پڑھائی، جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں مرکزی ملی مسلم لیگ کے وفد سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے اراکین بھی شریک ہوئے۔

نماز جنازہ کے بعد حافظ محمد ادریس کی تدفین لاہور کے مصطفیٰ ٹاؤن میں واقع مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

حافظ محمد ادریس جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کے منصب پر دو مرتبہ فائز رہے۔ ان کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت نے ان سے وابستگی اور احترام کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button