تھرپارکر میں انسداد پولیو مہم، پولیس کی بھاری نفری تعینات

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی\جانوڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مہم کو پُرامن اور محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ پولیو ٹیموں کے ہمراہ بھی پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے ڈپٹی کمشنر عبدالحلیم جاگیرانی کے ہمراہ پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیو اسٹاف سے ملاقات کرکے درپیش مسائل دریافت کیے اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ضروری بریفنگ دی۔

ایس ایس پی کی زیر نگرانی ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس موبائلز کے ذریعے خصوصی گشت اور مشکوک افراد کی چیکنگ کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

عارف عزیز نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی مکمل چوکس رہیں، پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنائیں اور مشکوک سرگرمیوں و افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے اہلکاروں کو مہم کے اختتام تک پولیو ٹیموں کے ساتھ موجود رہنے کی بھی ہدایت کی۔

ضلعی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

مزید خبریں

Back to top button