اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال، 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فہرست میں شامل نہ ہونے والے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق بند کیے جانے والے 24 تعلیمی اداروں میں پولیس اہلکاروں کو رہائش فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بند رہنے والے اداروں میں جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد سکول شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ترنول، سنجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے بعض مخصوص تعلیمی ادارے بھی کل سے بند رہیں گے۔

حکام کے مطابق فہرست میں شامل اداروں کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق اپنی تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button