سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان برقرار رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1841 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button