علیمہ خان کے بعد عظمیٰ خان اور نورین نیازی بھی 30 روز کیلئے نظربند

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے نظربند کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر پولیس کی سفارش کے بعد عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر نظربند کیا گیا۔ دونوں کو 30 روز کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خان کی رہائش گاہ سے عظمیٰ خان، نورین نیازی اور ان کے بھانجوں کو حراست میں لیا، تاہم بعد ازاں بچوں اور دیگر اہلخانہ کو رہا کر دیا گیا، جبکہ دونوں خواتین کو جیل منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو اپر مال سے جم خانہ جاتے ہوئے حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا تھا۔ لٹن روڈ پولیس نے علیمہ خان کو بھی 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا، جبکہ ان کی ذاتی گاڑی تھانے میں کھڑی کردی گئی۔



